Ya Azizu Ya Muizzu Ka Wazifa, आपकी मोहब्बत में दीवाना हो कर लो खुद आएंगे आपके पास

 Ya Azizu Ya Muizzu Ka Wazifa


بہت عمدہ اور لاجواب وظیفہ

ناظرین جو آج کا وظیفہ ہے

یہ وظیفہ بہت ہی پاورفل اور زود اثر ہے اس وظیفہ

میں بھی بزرگان دین کے اقوال شامل ہیں  آج پھر آپ

 کی خدمت میں ایک نئی ویڈیو کے ساتھ حاضر ہوا ہوں

 چلئیے چلتے ہیں وظیفہ کی طرف آج کا وظیفہ ا للّٰہ

 کےخاص نام ( یا عزیزُ یا معیزُ) کا ہے یہ دونوں نام ہم معنیٰ

 اور ہم صفات ہیں شیخ بونی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں یہ

 نام اذکار متوکلین سے ہے اس لیے اس نام کے ساتھ اور

 کسی نام کو نہ ملائے امام اہلسنت مجدد دین و ملت امام

احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ نے پنج گنج قادریہ

 میں نماز فجر کے بعد ( یا عزیز یا اللہ) تحریر فرمایا یعنی

 پنج گنج قادریہ میں لکھا ہے جو خاندان قادریہ کا معمول

 رہا ہے اور یہ مجربات میں سے ہے اس سے ظاہر ہوا (یعنی

 پتہ چلا معلوم ہوگا) کہ کسی دوسرے نام کے ساتھ پڑھنے

 میں اس کے فوائد کبرا (بڑے فائدے)میں کمی نہ ہوگی بلکہ

 مثل دوسرے نام کے زوداثر وقوی تر (زیادہ اثر والا زیادہ

 پاور والا) ہو جائے گا اور اگر اس کے نقش یعنی تعوید

 چاندی پر کندہ کرا کے(لکھواکے تو دشمن پر غلبہ پا جائے گا

 یعنی دشمن کو ہرا دے گا چاہے جتنا بھی طاقتور دشمن ہو

 اور حاکم اور بادشاہوں کے سامنے اگر جائے تو معزز ہو

 انشاءاللہ خرافات عالم سے مامون ر ہے اسرار عزت سے

 آراستہ ہو اور اگر اس نام مبارک کو اس طرح پڑھیں یا

 عزیز عَزِّزْنی تَعَزَّزْتُ بِعِزَّتِکَ یا مُعِزُّ 

نماز فجر کی سنت اور فرض کے درمیان دو سو گیارہ211

 بار پڑھے تو عوام و خواص ہر شخص راضی ہو جائےاور

 اپنے گرد ہجوم دیکھے گا مگر شرط یہ ہے کہ ہر مومن کے

 ساتھ اخلاق سے پیش آئے

Post a Comment

0 Comments