Hazrat Maula Ali Ki Wiladat Ka Waqia,13 Rajab Imam Ali Birth story, Kaba Sharif,Bayanat 2023

13 Rajab Imam Ali Birth story


جس گھڑی اللہ کے گھر میں پیدا ہوئے علی

ذرہ ذرہ با ادب ہوکے پکارا یا علی

حضرت علی حضرت ابو طالب، فاطمہ بنت اسد رضی اللہ

 عنہما کے ہاں پیدا ہوئے۔ روایات کے مطابق حضرت علی،

 مقدس ترین اسلامی شہر مکہ شریف میں کعبہ شریف کے

 اندر جائےحرمت میں پیدا ہوئے تھے


آپ نے آنکھیں نہیں کھولیں تھی جب تک کے نبی پاک کا

 چہرہ نہیں دیکھا تھا جب حضور تشریف لائے دیکھنے کے

 لیے تو فاطمہ بنت اسد رضی اللہ عنہا نے کہا بچہ تو پیدا

 ہوا ہے لیکن آنکھیں نہیں کھولیں ہیں تو نبی پاک صلی اللہ

 علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو کو لیا اور لینے

 کے بعد اپنا لعاب دہن ڈالا حضرت علی نے فورن آنکھیں

 کھول دیں اور جب آنکھیں کھولیں تو چہرہ والضحٰی کا

 دیدار کر رہے ہیں سبحان اللہ

آنکھیں کھولیں آپ نے دیکھا رخ خیرالبشر

اور حاصل کس کو ہے ایسا شرف دیدار کا

اور حضرت علی رضی اللہ عنہ بچوں میں سب سے پہلے

 اسلام قبول کرنے والے تھے، ابتدائی دور میں حضرت علی

 رضی اللہ عنہ نے محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی

 خدمت کی اور لڑی گئی تقریباً تمام جنگوں میں حصہ لیا۔

 مدینہ ہجرت کرنے کے بعد انہوں نے پیغمبر اسلامﷺ کی

 بیٹی فاطمہ زہرا رضی اللہ عنہا سے شادی کی خلیفہ

 حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہما کی شہادت کے بعد

 سنہ 656ء میں صحابہ نے انہیں خلیفہ منتخب فرمایا تھا

محمد آزاد برکاتی

Post a Comment

0 Comments