Bhare Ramzan - Shan e Ramzan 2023, रमजान की नात

Bhare Ramzan

رحمت و نور لٹاتا ہے مبارک رمضان
راہ جنت کی دکھاتا ہے مبارک رمضان

آئینہ دل کو بناتا ہے مبارک رمضان
فضل کا تاج سجاتا ہے مبارک رمضان

بار عصیاں کو مٹاتا ہے مبارک رمضان 
نیک انساں کو بناتا ہے مبارک رمضان

روزہ رکھتے ہیں جو پڑھتے ہیں نمازیں ان کو
نار دوزخ سے بچاتا ہے مبارک رمضان

یہ بھی اللہ کی رحمت ہے کہ گھر گھر آکر
برکتیں خوب لٹاتا ہے مبارک رمضان

، باز رکھتا ہے گناہوں سے تمہیں ہر لمحہ
نفس شیطاں سے بچاتا ہے مبارک رمضان

شکر خالق کا ادا ہو نہیں سکتا عالم
نعمتیں ایسی کھلاتاہے مبارک رمضان

Post a Comment

0 Comments