What is Correct Durood, Darude Razbiya

 What is Correct Durood, Darude Razbiya


درود رضویہ شریف کا وظیفہ

اس درود پاک کے چالیس فائدے ہیں جو معتبر کتابوں سے ثابت ہیں یہاں تھوڑے ذکر کیے جاتے ہیں 

جو شخص حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے بے انتہا محبت کرے گا جو ان کی عظمت تمام جہان سے زیادہ اپنے دل میں رکھے گا اگر ایسا کوئی مسلمان اس درود شریف کو پڑھے گا

1 تو اللہ تعالی تین ہزار نعمتیں اس پر اتارے گا

2 اس مومن پر دو ہزار بار اپنا سلام بھیجے گا

3 پانچ ہزار نیکیاں اس کے نامہ اعمال میں لکھ دی جائے گی

4 اس کے پانچ ہزار گناہ معاف کردیئے جائیں گے

5 قیامت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے مصافحہ کریں گے

6 اس کی پیشانی پر یہ لکھ دے گا کہ یہ منافق نہیں

7 اس کی پیشانی پر یہ تحریر ر ہوگا کہ یہ دوزخ سے آزاد ہے

8 اللہ تعالی اسے قیامت کے دن شہیدوں کے ساتھ اٹھائے گا

9 اس کے مال میں ترقی ہوگی

10 اللہ تعالی اس کی اولاد اور اولاد کی اولاد میں برکت دے گا

11 دشمنوں پر غلبہ پائے گا

12 دلوں میں اس کی محبت رکھے گا

13 کسی دن خواب میں سرکار دوعالم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی زیارت ہوگی

14 ایمان کی حالت میں اس کی موت ہوگئی

15 قیامت میں رسول اللہﷺ کی شفاعت اس کے لئے واجب ہوگی

16 اللہ پاک اس سے ایسا راضی ہوگا کہ پھر کبھی اس سے ناراض نہ ہو گا


درود رضویہ پڑھنے کا طریقہ

اس درود شریف کو اکثر حضرات درود جمعہ کہتے ہیں جمعہ کی نماز کے بعد مدینہ شریف کی جانب منہ کر کے دست بستہ کھڑے ہو کر سو مرتبہ بعد پڑھے

یہ درود شریف ایک درود پاک دس درود پاک کی برکت

اور ہر درود شریف کا ثواب دس گنا ہے گویا کہ جس نے ایک بار بار درود شریف پڑھا بڑا اس نے سو مرتبہ پڑھنے کا ثواب پایا

درود رضویہ شریف یہ ہے

صَلَّی اللّہُ عَلَی النَّبِیِّ الاُمِّیِّ وَاٰلِہٖ

صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صَلٰوۃً وَّسَلاَماً عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ





Post a Comment

0 Comments